پنجاب کےنئےوزیرمحمدایوب خان گادھی نےحلف اٹھا لیا -
The news is by your side.

Advertisement

پنجاب کےنئےوزیرمحمدایوب خان گادھی نےحلف اٹھا لیا

لاہور: ٹوبہ ٹیک سنگھ سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی کرنل ریٹائرد محمدایوب خان گادھی نے صوبائی وزیر کا حلف اٹھالیا۔

تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس لاہور میں رکن صوبائی اسمبلی کرنل ریٹائرد محمدایوب خان گادھی کی حلف برداری کی تقریب ہوئی جس میں گورنرپنجاب رفیق رجوانہ نے صوبائی وزیر سے حلف لیا۔

صوبائی وزیر کی حلف برداری تقریب میں ان کے اہل خانہ،وزیرقانون رانا ثناءاللہ،وزیراعلیٰ کےمشیر رانا مقبول ،ارکان اسمبلی،چیف سیکرٹری پنجاب،انسپکٹر جنرل پولیس سمیت اہم شخصیات اور اعلی افسران نےشرکت کی۔

گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے کرنل محمد ایوب خاں کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک تمناوں کااظہار کیا۔

مزید پڑھیں:پنجاب کابینہ میں توسیع‘ایوب گادھی کو وزیربنادیاگیا

یاد رہےکہ گزشتہ سال پنجاب حکومت نے کابینہ میں ساڑھے تین سال بعد توسیع کرتے ہوئے 11 نئے وزرا کو شامل کیاتھا۔

صوبائی کابینہ میں خواجہ سلمان رفیق، شیخ علاؤالدین، منشاء اللہ بٹ، مہر اعجاز احمد، زعیم حسین قادری، نعیم خان بھابھہ، جہانگیر خانزادہ، نغمہ مشتار ، امان اللہ خان ، سید رضا گیلانی اور ملک احمد یار کو بطور وزیر شامل کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ نئے وزیر کو انسداد ہشت گردی ڈیپارٹمنٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پنجاب کابینہ میں نئےوزیر کی شمولیت کے بعد اب وزراء کی33 ہوگئی ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں