The news is by your side.

Advertisement

بارشوں کا نیا اسپیل: کے الیکٹرک نے الرٹ جاری کردیا!

کراچی میں بارش کے پیش نظر کے الیکٹرک نے شہریوں کو برقی آلات استعمال کرنے میں خصوصی احتیاط برتنے کی ہدایت کردی۔

کراچی الیکٹرک کمپنی کی جانب سے شہر قائد کے رہائشیوں کےلیے ہدایات جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بارش کے پیش نظر کے الیکٹرک کی ٹیمیں مکمل طور پر متحرک ہیں۔

ترجمان کے الیکٹرک نے کہا کہ شہری برقی آلات کے استعمال میں خصوصی احتیاط کریں۔

ترجمان کے الیکٹرک نے شہریوں کو آگاہ کیا کہ نشیبی علاقوں میں رہنے والے شہری حفاظتی اقدامات کے تحت بجلی سے محروم ہوسکتے ہیں اور زیادہ کنڈے والے علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل کی جاسکتی ہے۔

خیال رہے کہ آج صبح سے کراچی کے ایم اے جناح روڈ، گلستان جوہر، شارع فیصل، سائٹ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں