پیر, اگست 17, 2026
اشتہار

نیا ریکارڈ، رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں 21 ہزار سے زائد نئی کمپنیوں کا اندراج

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان میں نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن میں 29 فیصد کا اضافہ ہوگیا، سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بہتری آگئی۔

سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے ملک میں نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن کی نوید سناتے ہوئے بتایا کہ رواں مالی سال اس میں اچھا خاصہ اضافہ دیکھنے میں آیا اور مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران 21 ہزار 668 نئی کمپنیوں کا اندراج عمل میں آیا۔

ایس ای سی پی نے بتایا کہ نئی کمپنیوں نے 30 ارب 70 کروڑ روپے کا ادا شدہ سرمایہ جمع کرایا، ملک میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 79 ہزار 724 تک پہنچ گئی۔

ترجمان نے بتایا کہ آئی ٹی اور ای کامرس کے شعبے میں سب سے زیادہ 4 ہزار 277 نئی کمپنیوں کا اندراج ہوا، 524 نئی کمپنیوں میں غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 1 ارب 26 کروڑ روپے ہے۔

غیرملکی سرمیہ کاری کے حوالے سے بتاتے ہوئے ایس ای سی پی ترجمان نے مزید بتایا کہ غیرملکی سرمایہ کاری میں چین 71 فیصد حصے کے ساتھ سرفہرست رہا۔

ایس ای سی پی کا غیرقانونی پرسنل لون ایپس کیخلاف کریک ڈاؤن

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں