تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

یمن پرعالمی ماہرین کی نئی رپورٹ میں معروضیت اورغیرجانبداری عنقا ہے، عرب اتحاد

صنعاء: یمن میں حوثی ملیشیا کے خلاف برسرپیکار عرب اتحاد نے تین ستمبر کو بین الاقوامی اور علاقائی ماہرین کے ایک گروپ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کو مسترد کردیا ہے اور کہا ہے کہ اس میں معروضیت اور غیرجانبداری کافقدان ہے۔

تفصیلات کے مطابق عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے ایک بیان میں کہاکہ اس رپورٹ میں عرب اتحاد کے خلاف بیان کردہ غلطیاں اور الزامات کوئی نئے نہیں ہیں اور ان ماہرین کی گذشتہ سال کی رپورٹ میں بھی ایسے الزامات عاید کیے گئے تھے اور اب پھر ان ہی کا اعادہ کردیا گیا۔

کرنل ترکی المالکی نے اس رپورٹ کی جمع وتدوین کے طریق کار سے متعلق امور کو اجاگر کیا اور کہا کہ اس کے واضع اور مرتب ماہرین نے نامعلوم تیسرے فریق کی فراہم کردہ گم راہ کن معلومات پر انحصار کیا ہے۔

یہ رپورٹ بعض غیرسرکاری تنظیموں ( این جی اوز) کی رپورٹس میں بیان کردہ الزامات پر مبنی ہے اور ان کی کسی بھی طرح سے تصدیق نہیں کی جاسکتی ہے۔

انھوں نے کہاکہ یہ رپورٹ معروضیت اور غیر جانبداری کی حامل نہیں بلکہ بے بنیاد اورغلط مفروضوں پر مبنی ہے،عرب اتحاد میں شامل ممالک پر بین الاقوامی انسانی قانون اور عالمی انسانی حقوق کے قانون کی خلاف ورزیوں کے من گھڑت الزامات عاید کیے گئے ہیں۔

کرنل ترکی المالکی نے اس رپورٹ کے ابتدائی جائزے کی بنیاد پر کہا کہ یہ کئی ایک غلط مفروضوں پر مبنی ہے۔اس سے عرب اتحاد کی یمن میں قانونی حکومت کی بحالی کے لیے عزم کی بھی تائید ہوتی ہے نیز یمن میں اس کی فوجی کارروائیاں بین الاقوامی انسانی قانون اور عالمی انسانی حقوق کے قانون کے عین مطابق ہیں۔

انھوں نے واضح کیا کہ عرب اتحاد فوجی کارروائیوں کے دوران میں کسی خلاف ورزی کے واقعے کی تحقیقات کرتا ہے اور وہ مستقبل میں بھی اس کے لیے پُرعزم ہے،تحقیقات کے بعد خلاف ورزی کے مرتکبین کے خلاف قانونی کارروائی کی جاتی ہے۔

کرنل ترکی المالکی کا کہنا تھا کہ عرب اتحاد بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت فوجی کارروائیوں کے دوران میں ضمنی نقصان سے متاثرہ افراد کو رضاکارانہ طور پر امداد مہیا کرتا ہے،یہ ضمنی نقصان غیرارادی طورپر ہوتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ عرب اتحاد اس رپورٹ کا بعد میں تفصیلی طور پر قانونی جواب دے گا اور یمن میں قانونی حکومت کی بحالی کے لیے کوشاں عرب اتحاد اقوام متحدہ کے تحت تمام اداروں کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا تاکہ یمن اور خطے بھر میں امن ، سلامتی اور استحکام لایا جاسکے۔

Comments

- Advertisement -