تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

کویت آنے والے سیاحوں کے لئے اہم اعلان

کویت سٹی: موسم بہار کے کیمپنگ سیزن کے لئے کویت کا رخ کرنے والے سیاحوں کو بڑی سہولت فراہم کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کویت میونسپلٹی نے سال دو ہزار بائیس اور تئیس کے کیمپنگ سیزن کے لئے درخواستیں الیکٹرانک طور پر وصول کرنا شروع کر دی ہیں۔

روزنامہ الجریدہ کے معتبر ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ جہرہ اور احمدی گورنریٹس میں چونتیس مخصوص مقامات کے لئے بکنگ کھولنے کے ساتھ ہی ڈھائی سو کے قریب درخواستیں موصول ہوئیں۔

ادھر میونسپلٹی کے ذرائع نے کیمپنگ سائٹ کی بکنگ اور 150 دینار کی فیس ادا کرنے کے طریقہ کار کی نشاندہی بھی کی ہے جس میں سے 100 دینار قابل واپسی انشورنس ویلیو ہے جو کہ کویت میونسپلٹی کی سرکاری ویب سائٹ کے مندرجہ ذیل لنک کے ذریعے کیا جاتا ہے https://camp.baladia.gov.kw/

حکام کے مطابق کیمپنگ سائٹس پر عملدرآمد کرانے کے لئے خصوصی ہدایات جاری کی گئیں ہیں،جن میں سب سے اہم لائسنس کے لیے زیادہ سے زیادہ 1000 میٹر کے علاقے ہونا ضروری ہے کیونکہ کیمپ کی صفائی کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کی بھی اس کی ذمہ داری ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ کویت میں کیمپنگ سیزن 15 نومبر سے شروع ہوکر اگلے سال 15 مارچ کو ختم ہوگا، میونسپلٹی نے کیمپنگ ایریا کو صاف رکھنے کے لیے خصوصی مہم بھی چلائی ہے۔

خیال رہے کہ کویت سمیت دیگر خلیجی ممالک کے زیادہ تر شہری موسم سرما کے آغاز سے ہی تفریح کی غرض سے صحرائی علاقوں میں کیمپنگ کرتے ہیں جس کا سلسلہ موسم سرما کے اختتام تک جاری رہتا ہے۔

Comments

- Advertisement -