اتوار, اگست 16, 2026
اشتہار

تیزی سے رنگ و روپ بدلتا یہ موبائل فون سب کو حیران کر دے گا!

اشتہار

حیرت انگیز

(8 جنوری 2026): آپ کے ہاتھ میں پکڑا موبائل اچانک رنگ و روپ بدل لے یہ سننے میں کچھ عجیب لگے گا مگر جلد حقیقت بننے والا ہے۔

ماضی میں ہالی ووڈ کی سائنس فکشن فلموں میں دکھائی جانے والے واقعات اس وقت نا قابل یقین لگتے تھے، لیکن اب حقیقت میں ہم ایسی دنیا میں ہی جی رہے ہیں۔ اسی طرح فلموں میں رنگ وروپ بدلنے والے فونز اور مواصلاتی رابطوں کے آلات بھی  اب حقیقت بن رہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مشہور سام سنگ کمپنی نے ایک ایسا نیا فون متعارف کرایا ہے، جس کا ڈیزائن انتہائی غیر معمولی ہے۔

یہ نیا فون فولڈنگ اسکرین کے ساتھ ہے، جس کی اسکرین کو صارف اپنی ضرورت کے مطابق موبائل فون سے ٹبیلیٹ کے حجم تک کر سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ جدید موبائل فون لاس ویگاس میں ہونے والے ایک سائنسی میلے میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا ہے جب کہ اس کی محدود تعداد پہلے ہی جنوبی کوریا میں فروخت کے لیے پیش کی جا چکی ہے۔

اگرچہ فون کی باضابطہ قیمت کا اعلان نہیں کیا گیا۔ تاہم اس کے حیرت انگیز فیچرز کے باعث توقع کی جا رہی ہے کہ یہ کافی مہنگا ہوگا، خاص طور پر Galaxy Z Fold 7 کے لیے جو فولڈ ہونے کے لحاظ سے نسبتاً سادہ ہے اور اس کی ابتدائی قیمت 2000 سے 2500 ڈالر کے درمیان سے شروع ہوگی۔ یعنی یہ فون آئی فون 17 پرو میکس سے تقریباً دو گنا مہنگا ہوگا۔

7Galaxy Z Trifold کی سب سے نمایاں خصوصیت اس کی لچکدار اسکرین ہے۔ جب فون کو مکمل طور پر کھولا جاتا ہے تو یہ ایک وسیع ورک اسپیس میں بدل جاتا ہے اور درج ذیل سہولتیں فراہم ہوتی ہیں۔

1۔ موبائل پر ایک ساتھ متعدد ایپس چلائی جا سکتی ہیں

2۔ ان ایپس کو ڈیسک ٹاپ کی طرح ونڈوز میں استعمال کیا جا سکتا ہے

3۔ اس فون کو بلو ٹوتھ کے ذریعہ کی بورڈ اور ماؤس سے جوڑ کر کارکردگی بڑھائی جا سکتی ہے۔

اس کے علاوہ فون Google Gemini اسمارٹ اسسٹنٹ کو سپورٹ کرتا ہے، جو ایک ساتھ متعدد ایپس کے استعمال کو آسان بناتا ہے اور ٹاسک مینجمنٹ اور ونڈوز کے درمیان نیویگیشن کو سہل کرتا ہے۔

جب فون کو کھولا جاتا ہے تو یہ حیرت انگیز حد تک پتلا دکھائی دیتا ہے، لیکن مکمل طور پر موڑنے پر یہ نسبتاً موٹا ہو جاتا ہے، جیسے دو فونز ایک کے اوپر ایک رکھ دیے گئے ہوں۔ اس کے باوجود مجموعی تجربہ پہلے والے فولڈ ایبل فونز کے مقابلے میں واضح طور پر بہتر ہے۔

پہلے کے فونز میں کمزور کیمرے اور اسکرین پر نمایاں فولڈز کے مسائل تھے، جبکہ Galaxy Z Trifold میں کیمرے تقریباً وہی معیار رکھتے ہیں جو Galaxy S25 Ultra میں ہیں۔

سام سنگ کا کہنا ہے کہ یہ فون بنیادی طور پر ایسے صارفین کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو اپنے فون کو روزمرہ عام استعمال کے بجائے کام کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں