تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

ایران پر مزید امریکی پابندیوں کا اطلاق آج سے ہوگا، حسن روحانی کی شدید مذمت

تہران: ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ امریکی پابندیاں وائٹ ہاؤس کی اخلاقی اور سیاسی پستی کو ظاہر کرتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایران پر مزید امریکی پابندیوں کا اطلاق آج سے ہوگا، اسی تناظر میں ایرانی صدر نے ایسے اقدامات کی شدید مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ امریکا ایران کیخلاف اس نئی سازش میں کامیاب نہیں ہوگا۔

ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا ایران کے خلاف سازش کررہا ہے جسے ہرگز کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ایران پر امریکی پابندیوں کو دنیا مسترد کرتی ہے۔

امریکی پابندیاں ایران کے تیل، شپنگ اور مالیاتی شعبے پر نافذ العمل ہوں گی، سات سو سے زائد شخصیات، کمپنیاں اور جہاز پابندیوں کی فہرست میں شامل ہوں گے۔

عالمی برادری اب امریکی پابندیوں کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئی ہے: ایرانی وزیر خارجہ

پابندیوں کا اطلاق ایران اور اس کے ساتھ کاروبار کرنے والے ممالک پر یکساں ہوگا، تاہم عارضی طور پر آٹھ ممالک کو ایران سے تیل خریدنے کی اجازت ہوگی، ان ملکوں میں جاپان، جنوبی کوریا، بھارت، ترکی اور اٹلی شامل ہیں۔

خیال رہے کہ امریکا کی جانب سے ایران پر پہلے مرحلے کی پابندیاں رواں سال سات اگست کو لگائی گئی تھیں۔

دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے پابندیوں کے خاتمے کے لیے ایران کے سامنے سات شرائط پیش کی ہیں۔

مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ ایران عسکریت پسندوں کی حمایت اور بیلسٹک میزائل کی تیاری مکمل بند کرے۔

Comments

- Advertisement -