تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

سعودی عوام خوشی سے جھوم اٹھے!

ریاض: سعودی حکومت کی مؤثر پالیسی اور عوم کے ذمے دارانہ رویے کے باعث مملکت میں کورونا وائرس کو تقریباً شکست دے دی گئی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں مسلسل پانچویں دن بھی کوروناوائرس کے 300 سے کم کیسز سامنے آئے جبکہ کورونا سے صحت یابی اور اموات کی شرح بھی مستحکم ہے۔

سعودی محکمہ صحت نے کورونا صورت حال سے متعلق تازہ اعدادوشمار جاری کردیے جن میں کہا گیا ہے کہ مملکت میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وبا کے 221 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ اس دورانیے میں 7 مریضوں کی اموات ہوئیں۔ نئے کیسز کے بعد کووڈ 19 سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 44 ہزار 225 ہوگئی۔

سعودی عرب میں کورونا سے اب تک 8539 مریض زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 386 مریضوں نے وبا کو شکست بھی دی۔

کوروناوائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 32 ہزار 512 ریکارڈ کی گئی۔

سعودی دارالحکومت ریاض سے 66 نئے کیسز سامنے آئے۔ مکہ میں 36 افراد میں وبا کی تصدیق ہوئی۔ مشرقی ریجن میں 21 افراد وبا کا شکار ہوئے۔ جازان سے 22 کورونا کیسز سامنے آئے۔

مملکت میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 3174 رہ گئی جن میں سے 927 کی حالت تشویش ناک ہے۔

Comments

- Advertisement -