جمعہ, فروری 14, 2025
اشتہار

سندھ اسمبلی کے لیے نیا سیکیورٹی نظام متعارف کرادیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ اسمبلی میں کروڑوں روپےکی لاگت سےنیاسیکورٹی سسٹم آج سےکام شروع کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کے نئے حفاظتی نظام کو متعارف کرا دیا گیا ہے،جس کے تحت سندھ اسمبلی کے داخلی راستوں پر لاکھوں مالیت کی کئی نئے اسکینیرز نصب کیے گئے ہیں،جب کہ سندھ اسمبلی کی راہدریوں پر گریلز لگا دی گئی ہیں۔

دوسری جانب سندھ اسمبلی کی کارروائی دیکھنے کے لیے آنے والوں کو بھی سخت سیکیورٹی کے مرحلے سے گزرنا ہوگا،اسمبلی آنے والے اپنے مکمل کوائف جمع کراوئیں گے،جنہیں فنگر پرنٹس کی تصدیق کے بعد پاسز جاری کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق اسمبلی کی عمارت کی راہداریوں کو بھی آہنی سلاخیں لگا کربند کردیا گیا ہے،تاکہ غیر متعلقہ اشخاص کا اسمبلی میں داخلے کو ناممکن بنایا جا سکے۔

یاد رہے اے آر وائی کے پروگرام سرعام کے میزبان اقرار الحسن کی جانب سے کیے گئے ایک اسٹنٹ پروگرام میں سندھ اسمبلی کی ناقص سیکیورٹی کا بھانڈا پھوڑا تھا،جس کی پاداش میں انہیں ایک رات جیل میں بھی گزارنا پڑی تھی۔

تاہم خیال ظاہر کیا جارہا ہے سندھ اسمبلی کی حفاظت کے لیے اُٹھائے گئے حالیہ اقدامات اقرار الحسن کے پروگرام سر عام میں اُٹھائے گئے سوالوں کا ہی نتیجہ ہے،اچھی بات یہ ہے کہ سندھ حکومت کو اس اہم عمارت کی موثر حفاظت کا خیال آیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں