تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

لال شربت کو صحت کے لیے مفید بنانے کا طریقہ، ویڈیو دیکھیں

گرمیاں اپنے عروج پر ہیں اور اس موسم میں اپنے آپ کو تروتازہ رکھنے کے لیے لال شربت کی  ہر شخص لال شربت استعمال کرتا نظر آتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  ماہ صیام میں سورج کا پارہ چڑھنے کے بعد لوگ رمضان کی برکتوں کو سمیٹنے کے لیے روزہ رکھ رہے ہیں اور اُن کی کوشش ہے کہ خیروعافیت کے ساتھ پورے ماہ میں برکتیں سمیٹیں۔

سارا دن گرمی سے تھکے ہارے روزے دار جب افطار پر بیٹھتے ہیں تو اُن کی خواہش یہی ہوتی ہے کہ جسم میں سارا دن ہونے والی پانی کی کمی کو پورا کریں جس کے لیے دسترخوان پر مختلف مشروبات سجائے جاتے ہیں۔

حکیم عبدالباسط نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام مارننگ شو میں لال شربت کو صحت کے لیے مزید مفید بنانے کا طریقہ بتایا جس پر عمل کر کے گیس  اور ہاضمے کی  بیماری سے نجات حاصل کیا جاتا ہے۔

اجزا

ادرک دو انچ کا ٹکڑا

پودینے کی چالیس پتیاں

سونف ایک چائے کا چمچہ

طریقہ

ایک گلاس پانی میں تمام اجزا کو شامل اسے اچھی سے چولہے پر ابال لیں پھر  اس میں تمام اشیاء کو شامل کریں اور چھان کے کسی برتن میں علیحدہ کریں۔ اب اس میں حسب ذائقہ لال شربت شامل کریں اور پھر اسے ٹھنڈا کرنے کے لیے فریج میں رکھ دیں۔

بعد میں اسے نکالیں اور حسب ذائقہ استعمال کریں اس کے علاوہ افطار میں بنائے جانے والے شربت میں اگر اس پانی کو شامل کریں گے تو بھی وہ مشروب صحت کےلیے مفید ہوگا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -