The news is by your side.

Advertisement

اندرون و بیرون ملک پروازوں پر کورونا سے متعلق نئی ایس او پیز جاری

کراچی : سول ایوی ایشن نے اندورن و بیرون ملک پروازوں کیلئے کرونا سے متعلق نئی ایس او پیز جاری کردی، جس کے تحت طیاروں میں مسافروں کو سماجی فاصلے کے مطابق سیٹ چھوڑ کر بٹھایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ نے اندرون و بیرون ملک پروازوں پر کورونا سے متعلق جاری کردہ نئی ایس او پیز کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایس او پیز کا اطلاق چارٹرڈ پروازوں سمیت تمام پرائیویٹ طیاروں پر ہوگا، اور ملکی آپریشنل ایئرپورٹس منیجرز نئی ایس او پیز پر عملدرآمد کے ذمہدار قرار پائے ہیں۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مسافروں کےلئے ہرقسم کے پروٹوکول پر پابندی برقرار ہوگی اور مسافروں کو صرف روانگی لاونج کے سامنے ڈراپ کیا جاسکے گا۔

جاری کردہ ایس او پیز کے تحت پرواز کی روانگی سے پہلے طیاروں میں جراثیم کش اسپرے کیا جائے گا اور فضائی میزبان پی پی ای کٹس، ماسک اور دستانوں کا استعمال لازمی کریں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مسافروں کی مکمل فہرست ایئرپورٹس مینجرز کو فراہم کرنا لازم ہوگا اور طیارے میں داخلے سے پہلے محکمہ صحت اہلکار ٹیسٹ اور انٹرویو کریں گے، مسافروں سے ہیلتھ ڈیکلیئریشن فارم پر کرانا متعلقہ ایئرلائن کی ذمہ داری ہوگی۔

ایس او پیز کے تحت طیاروں میں مسافروں کو سماجی فاصلے کے مطابق سیٹ چھوڑ کر بٹھایا جائیگا اور مسافروں کے ماسوائے کھانے کے سرجیکل ماسک تمام وقت کےلیے لازم ہوگا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں