تازہ ترین

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

آسٹریلوی ریاست کو دہائیوں کے بدترین "وبا” کا سامنا

کینبرا: آسٹریلیا کی ریاست نیو ساؤتھ ویلز کو ان دنوں دہائیوں کے بدترین طاعون کا سامنا ہے، چوہوں نے کسانوں کے مکانات اور فصلوں کو تباہ کرڈالا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق نیو ساؤتھ ویلز کی مقامی آبادی گھروں میں دندناتے اور فصلوں کو تباہ کرتے ہزاروں چوہوں سے پریشان ہے جبکہ ماحول میں ہرطرف پھیلی چوہوں کی بُو نے عوام کا جینا مشکل کر دیا ہے۔

نیو ساوتھ ویلز میں چوہوں نے ایک کسان کی چھیالس ہزار ڈالر کی خشک گھاس اور پندرہ ہزار ڈالر کی تیار فصل تباہ کردی ہے، دیگر کسانوں کو بھی اسی طرح کے نقصانات کا سامنا ہے، جس کے باعث کسان چوہوں کی خوراک اور ٹھکانہ بننے والی فصلوں کو جلانے پر مجبور ہیں۔نیو ساؤتھ ویلز کے وزیر زراعت نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم اس وقت نازک مقام پر ہیں، اگر ہم موسم بہار تک چوہوں کی تعداد میں کمی نہ کرسکے تو ہمیں دیہی اور شہری علاقوں میں ایک معاشی بحران کا سامنا کرنا پڑے گا۔

وزیر زراعت کا کہنا تھا کہ ہمیں خدشہ ہے کہ چوہوں کی کثیر تعداد گندم، جو اور کینولا کی فصلوں کو کھا جائیں گے۔

واضح رہے کہ گذشتہ سال مارچ میں نیو ساؤتھ ویلز سمیت دیگر ریاستوں میں بارش کا پچاس سالہ ریکارڈ ٹوٹا تھا، شدید بارشوں کے باعث زمینی زرخیزی میں بے پناہ اضافہ ہوا اور بہترین فصلیں تیار ہوئیں تھی۔

Comments

- Advertisement -