اتوار, اپریل 12, 2026
اشتہار

مون سون کا نیا اسپیل، کراچی والے ہو جائیں تیار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ملک کے سب سے بڑے شہر میں مون سون کا نیا اسپیل برسنے کو تیار، آئندہ تین روز تک شہر میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی گئی۔

شہرقائد میں مون سون بارشوں کا سلسلہ دراز ہو گیا، محکمہ موسمیات نے جمعہ سے اتوار کے دوران بارشوں کا امکان ظاہر کردیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں سندھ میں داخل ہونےکا امکان ہے اور کراچی میں کل شام یا رات سے بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین، تھرپارکر سمیت دیگر مقامات پر بھی بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مختلف مقامات پرتیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں تین روز کے دوران20سے40ملی میٹر تک بارش کاامکان ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں