جمعرات, مارچ 12, 2026
اشتہار

بارشوں کا نیا طاقتور اسپیل پاکستان میں داخل، الرٹ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان میں بارشوں کے نئے اسپیل کی انٹری ہوگئی، جس کے باعث مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ پاکستان میں داخل ہو گیا ہے جس کے باعث ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں 10 فروری تک بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، جن میں راولپنڈی، جہلم، چکوال، سرگودھا، میانوالی، اٹک، جھنگ، نارووال اور سیالکوٹ شامل ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، مری اور گلیات میں بارش کے ساتھ بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔ کاغان، دیر، سوات، کالام، چترال، کوہستان، مانسہرہ اور کشمیر میں برفباری متوقع ہے۔

دوسری جانب بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی موسم سرد اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ کوئٹہ، زیارت، پشین، چمن، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ژوب، موسیٰ خیل، مستونگ، قلات اور خاران میں بارش جبکہ پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، پشاور، صوابی، چارسدہ، کوہاٹ، جھنگ، خوشاب، ڈیرہ غازی خان، لیہ، بھکر اور میانوالی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

کراچی میں موسم ابرآلود رہنے کی توقع ہے جبکہ ساحلی پٹی پر بوندا باندی ہو سکتی ہے، شہریوں کو محتاط رہنے اور بالائی علاقوں کا غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کی ہدایت کی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں