تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

کرونا کی افریقی اور برازیلی اقسام کراچی پہنچنے کا انکشاف

کراچی: صوبائی وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کرونا کی جنوبی افریقی اور برازیلی اقسام کراچی پہنچنے کا انکشاف کردیا۔

صوبائی وزیر صحت عذرا پیچوہو نے کرونا کی موجودہ صورت حال کے حوالے سے ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں اُنہوں نے انکشاف کیا کہ کرونا کی جنوبی افریقی اور برازیلی اقسام پاکستان پہنچ گئی۔

انہوں نے بتایا کہ کرونا کی ان اقسام پر ویکسین بھی اثر انداز  نہیں ہوتی‘۔ صوبائی وزیر صحت نے شہریوں سے ایک بار پھر اپیل کی کہ وہ ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کریں۔

مزید پڑھیں: کرونا کی خطرناک قسم کراچی میں تیزی سے پھیلنے لگی، شرح پچاس فیصد تک پہنچ گئی

صوبائی وزیرصحت کا کہنا تھا کہ ’گھر سے باہر نکلنے والے شہری ماسک کا استعمال لازمی کریں، اپنے ہاتھوں اور منہ کو ہر تھوڑی دیر بعد صابن سے دھوئیں، سماجی فاصلہ اختیار کریں اور میل جول سے اجتناب کریں‘۔

دوسری جانب ایس اوپیزکی خلاف ورزی پر کراچی میں صدرموبائل مارکیٹ کو سیل کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا سے مزید ایک سو چھیالیس اموات جبکہ چار ہزار چھ سو چھیانوے نئے کیس رپورٹ ہوئے۔

Comments

- Advertisement -