تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

کراچی میں منشیات کی اسمگلنگ کا نیا انداز سامنے آگیا

کراچی: شہر قائد میں منشیات اسمگلنگ کرنے کا نیا انداز سامنے آگیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق کراچی میں برقعہ پوش خواتین کےذریعےمنشیات اسمگل کیاجانےگا، ٹیپوسلطان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے برقعہ پوش خاتون کو گرفتار کرلیا ہے، جس سے لاکھوں روپے مالیت کی چرس برآمد کرلی گئی ہے۔

پولیس نے کارروائی سے متعلق بتایا کہ ملزمہ ناہید کی گرفتاری پی ای سی ایچ سوسائٹی بلاک چھ سے عمل میں لائی گئی، گرفتاری کےوقت ملزمہ منشیات سپلائی کرنےجا رہی تھی،برقعہ پوش خاتون سےساڑھے 3کلوچرس برآمد کی گئی۔

ملزمہ نے اپنے ابتدائی بیان میں انکشاف کیا کہ منشیات سپلائی میں اور بھی کئی برقعہ پوش خواتین ملوث ہیں،دلشاد عرف مامی نامی خاتون منشیات فروش خواتین کے گروہ کی سرغنہ ہے،برآمد چرس بھی دلشاد عرف مامی کےاڈےسےلےکرسپلائی کیلئےجارہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: اے این ایف آپریشن : 5خواتین سمیت 40 منشیات فروش گرفتار

اس سے قبل گذشتہ ماہ اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات کے خلاف ملک گیر کارروائیوں کے دوران راولپنڈی میں نجی کوریئر آفس میں پارسل سے 470 گرام ہیروئن برآمد کی جو کرکٹ بال میں مہارت سے چھپائی گئی تھی۔ منشیات کا یہ پارسل مالدیپ کے لیے بُک کرایا گیا تھا۔

اس کے علاوہ بائیس دسمبر کو اے این ایف نے ملک بھر میں منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرکے 40 افراد کو گرفتار کرلیا جن میں 5 خواتین بھی شامل تھیں۔

Comments

- Advertisement -