ہفتہ, اپریل 18, 2026
اشتہار

ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے اسرائیلی و امریکی حملے میں زخمی ہونے کی خبریں

اشتہار

حیرت انگیز

تہران : ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی اسرائیلی و امریکی حملے میں زخمی ہونے کی خبروں کی اصل حقیقت سامنے آگئی۔

ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے حوالے سے گردش کرنے والی تشویشناک خبروں پر ایرانی صدر کے بیٹے اور مشیر یوسف پزشکیان نے خاموشی توڑ دی ہے۔

Iran War 2026- Live Updates

انہوں نے تصدیق کی ہے کہ مجتبیٰ خامنہ ای حملے میں زخمی نہیں ہوئے بلکہ وہ مکمل طور پر محفوظ اور صحت مند ہیں۔

یوسف پزشکیان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر جاری ایک پیغام میں کہا کہ "میں نے خبر سنی تھی کہ مجتبیٰ خامنہ ای زخمی ہوگئے ہیں، جس پر میں نے قریبی دوستوں اور متعلقہ حلقوں سے رابطہ کیا، مجھے بتایا گیا ہے کہ وہ خیر و عافیت سے ہیں۔”

واضح رہے کہ اس سے قبل ایران کے سرکاری ٹی وی نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ اسرائیل اور امریکا کے حالیہ حملے میں مجتبیٰ خامنہ ای زخمی ہوئے ہیں۔

اسی دوران امریکی اخبار ‘نیویارک ٹائمز’ نے ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اس حملے میں مجتبیٰ خامنہ ای تو محفوظ رہے تاہم ان کے چچا جاں بحق ہو گئے ہیں۔

تہران میں ان متضاد خبروں نے شدید ہیجان پیدا کر دیا تھا، تاہم یوسف پزشکیان کے بیان کے بعد اب صورتحال واضح ہونا شروع ہو گئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں