تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

سعودی عرب میں نیا نظام!

ریاض: سعودی عرب میں ڈیجیٹل ہیلتھ ٹیکنالوجی کے تحت صحت کا نیا نظام نافذ کیا جارہا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزیر صحت اور سعودی ہیلتھ کونسل کے سربراہ فہد الجلاجل کا کہنا ہے کہ مملکت میں نئے نظام صحت کی منفرد اسکیموں کا نفاذ شروع کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ڈیجیٹل ہیلتھ ٹیکنالوجی سسٹم اپنا رہے ہیں یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ سعودی عرب بین الاقوامی اور علاقائی اداروں میں قائدانہ کردار ادا کر رہا ہے۔

سعودی وزیر صحت اور سعودی ہیلتھ کونسل کے سربراہ فہد الجلاجل

وزیر کا کہنا تھا کہ ہم نئی ٹیکنالوجی اور جدید سسٹم کے ذریعے وبا سے لڑنے کی کوشش کررہے ہیں، اس ضمن میں کثیر المقاصد کانفرنس کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں مختلف امور زیر غور آئے۔

فہد الجلاجل نے کہا مملکت نے وبا سے متاثرین، صحت یاب ہونے اور مرنے والوں کے اعداد و شمار فراہم کرنے کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی مدد سے کورونا ڈیٹا کا پہلا میپ جاری کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مصنوعتی ذہانت سے فاہدہ اٹھا رہے ہیں، سعودی عرب میں نئے صحت نظام کی منفرد سکیموں پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے، مثلاً مختلف سطحوں پر صحت نظام کی تبدیلی کی اسکیم شروع کی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -