تازہ ترین

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

خلیجی ملک میں نیا نظام

کویت سٹی: خلیجی ملک کویت میں ‘بین الاقوامی ڈیجیٹل ٹیکس’ کا نیا نظام لانے کی تیاری کی جارہی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کویت میں بین الاقوامی ڈیجیٹل ٹیکس سسٹم کے تحت ٹیکس وصولی ہوگی، اس نئے نظام کے نفاذ کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ کویتی وزارت خزانہ آئی ٹی اے ایس الیکٹرانک خدمات اور ٹیکس کا جامع نظام اپنے یہاں نافذ کرانے کی کوشش کررہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق جلد نئے ٹیکس سسٹم کے نفاذ کے لیے ٹینڈر طلب کیے جائیں گے۔

معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ نئے نظام کے لیے بین الاقوامی ماہرین کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی جو یہاں ٹیکس کا نیا سسٹم سمجھائیں گے اور متعلقہ اداروں کو ٹریننگ دیں گے۔

خیال رہے کہ دیگر ممالک سے ایسے ماہرین کے تجربات حاصل کیے جائیں گے جو نئے ٹیکس سسٹم کو سمجھتے ہوں۔ یہ خلیجی ملک میں اپنی نوعیت کا پہلا ٹیکس سسٹم ہوگا۔

نئے نظام کے نفاذ کا دورانیہ تین سال مقرر کیا گیا ہے جبکہ اس دوران موجودہ اور آئندہ بننے والے قوانین کو بھی مدنظر رکھا جائے گا۔ ٹیکس قوانین میں کویتی شہریوں، مقیم غیرملکیوں اور کمپنیوں کے حوالے سے جو بھی نئے فیصلے ہوں گے یا موجودہ سسٹم میں کوئی تبدیلی ہوگی تو نیا سسٹم ان کا احاطہ کرے گا۔

Comments

- Advertisement -