جمعہ, اکتوبر 16, 2026
اشتہار

نیا ٹیکس لگ رہا ہے یا نہیں؟ بڑی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (یکم اکتوبر 2025): سیلاب کے باعث پاکستان میں منی بجٹ کی خبریں گشت کر رہی ہیں نیا ٹیکس لگ رہا ہے یا نہیں بڑی خبر سامنے آ گئی۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات پر پیشرفت ہو رہی ہے اور ہم درست سمت میں جا رہے ہیں۔ اب تک آئی ایم ایف سے جتنی بھی بات ہوئی ہے، وہ مثبت رہی ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی ریشو 11 فیصد پر لانے کے لیے پر عزم ہیں۔ تاہم اضافی ٹیکس اقدامات نہیں لے رہے بلکہ ٹیکس مقدمات سے ٹیکس آمدن بڑھائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ عدالتوں میں کئی ٹیکس مقدمات زیر سماعت ہیں اور ان مقدمات میں ٹیکس وصولیوں کا امکان ہے۔

اس سے قبل وزیر خزانہ نے قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات میں اقتصادی جائزے کے تحت مختلف مارکس اپ پر بات چیت ہو رہی ہے۔ تاہم ٹیکس شارٹ فال پر متبادل اقدامات فی الحال نہیں اٹھا رہے۔

منی بجٹ کے خدشات منڈلانے لگے ، نیا ٹیکس لگائے جانے کا امکان

اہم ترین

ریحان خان
ریحان خان
ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں