تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

زخم کا خود علاج کرنے والی ڈیجیٹل مرہم پٹی

اب سے قبل روایتی انداز میں زخم کو جراثیم سے محفوظ رکھنے اور جلد از جلد بھرنے کے لیے اسے بائیو میڈیکیٹڈ پٹی سے ڈھانپ دیا جاتا ہے اورکچھ دوائیں تجویز کردی جاتی ہیں جس سے زخم کو بھرنے میں مدد حاصل ہوتی ہے اور زخم سوکھ جاتا ہے۔

تاہم اس عمل کے ذریعے زخم کو بھرنے میں کئی ہفتے بھی لگ جاتے ہیں اوراس طرح ہردوسرے دن مرہم پٹی کرانا ضروری سمجھا جاتا ہے تاکہ معالج پٹی اترنے کے بعد زخم کے بھرنے کے عمل کا معائنہ کرسکے اور اس کے مطابق علاج تجویز کرسکیں۔

ہر بار پٹی کی تبدیلی مریض کے لیے تکلیف اور پیسے کے ضیاع کا باعث بنتی ہے اس لیے جدید تحقیق کے بعد ایسی ڈیجیٹل اسمارٹ پٹی تیار کی گی ہے جسے کھولے بغیر ہی زخم کے بھرنے کے عمل کا معائنہ کیا جا سکے گا۔

تھری ڈی ٹیکنالوجی سے آراستہ یہ ڈیجیٹل پٹی انٹرنیٹ کی فائیو جی وائر لیس ڈیٹا اور نینو سائز سینسر کے باعث زخم کے بھرنے کی رفتار، پچیدگی، مریض کی نقل و حرکت سمیت دیگر معلومات اکٹھا کر پائے گی جسےبآسانی کمپیوٹر میں دیکھا جا سکے گا اور معالج اسی مناسبت سے علاج، احتیاط اور ورزش تجویز کرسکیں گے۔

خصوصی اور جدید انجینیئرنگ سے متعلق امریکی ادارے آئی ایل ایس میں اس پر کام ایک منصوبے کے تحت جاری ہے جس کا مقصد ڈیجیٹل ایجادات کو جدید ترین انٹرنیٹ ٹیکنالوجی فائیو جی پرٹیسٹ کرنے سے باہم تعلق پیدا کرنا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے آئی ایل ایس کے سربراہ پروفیسر مارک کلیمٹ کا کہنا تھا کہ ‘فائیو جی کے ذریعے ایک ایسی لکچدار اور مضبوط بینڈورتھ ٹیکنالوجی تیار کرنے کا بہترین موقع ہے جو کہ ہمیشہ صحت کے شعبے میں کام آئے گی۔’

یہ جدید پٹی نہ صرف زخم بھرنے سے متعلق معلومات فراہم کرے گی بلکہ وقت ضرورت دوائیں بھی تجویز کرے گی اور ساتھ ہی زخم کو محفوظ بنانے کے لیے نقل و حمل میں احتیاط سے بھی آگاہی فراہم کرے گی اور اس حوالے سے مکمل ڈیٹا بھی محفوظ رکھے گی۔

Comments

- Advertisement -