تازہ ترین

رجب طیب اردوان کی تاریخی کامیابی، پھر صدر منتخب

انقرہ : ترکیہ کے صدارتی انتخاب کے دوسرے اور...

حکومت نے پی ٹی آئی کیساتھ مذاکرات سے صاف انکار کر دیا

لاہور: وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے پاکستان تحریک...

ٹکٹ ہولڈر چوہدری اقبال اور ملک خرم علی نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد/سرگودھا: پی ٹی آئی رہنما ملک خرم علی...

اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں 6.0 شدت کا زلزلہ

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے...

قوم کا اتحاد ہی پاکستان کی اصل جوہری قوت ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے یوم تکبیر کے موقع پر...

پاکستان آنے والوں کیلیے نئی شرائط، ایپ متعارف

بیرون ملک سے پاکستان سفر کرنے والوں کو اپنی معلومات اب ایپ پر رجسٹرر کرانا ہوں گی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بیرون میں پاکستان آنے والوں کے لیے ‘پاس ٹریک’ نامی ایپلی کیشن ‏متعارف کروا دی ہے جس میں مسافر کو اپنی سفری معلومات اور صحت سے متعلق تمام معلومات ‏آن لائن درج کروانا ہوں گی۔

ایپلی کیشن کے ذریعے درج معلومات کے بعد ہی مسافر کو پاکستان آنے کی اجازت ہو گی، اس کے ‏بغیر کسی بھی مسافر کے پاکستان میں داخلے پر پابندی ہو گی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے اور تمام ایئرپورٹس و ‏ایئرلائنز کو اس فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

ایئرلائنز کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ پاس ٹریک پر معلومات فراہم کرنے والے مسافر کو ہی سفر کی ‏اجازت دیں گی۔

اس فیصلے کا اطلاق یکم مئی سے ہو گا، مقررہ تاریخ سے مسافروں کو اپنی سفری تفصیلات ایپلی ‏کیشن میں درج کرنا ہوں گی اور شرائط پر پورا اترنے والے افراد کو ہی داخلے کی اجازت ہوگی۔

Comments

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں