تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

کرونا کی تشخیص پانچ منٹ میں‌ ممکن

لندن : آکسفورڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے پانچ منٹ میں کرونا وائرس کی تشخیص کرنے والا آلہ تیار کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی مہلک ترین وبا نے دنیا بھر میں تباہی پھیلائی ہوئی ہے جس کی اہم وجہ اس وائرس کی کئی روز میں تشخیص ہونا ہے۔

برطانوی سائنس دانوں نے کرونا وائرس سے نجات اور اس سے بچاو کے سلسلے میں ایسا آلہ تیار کیا ہے جس کی مدد سے 5 منٹ میں کرونا وائرس کی تشخیص ممکن ہوسکے گی۔

پانچ منٹ میں کوویڈ 19 کی تشخیص کرنے والا آلہ عالمی شہرت یافتہ یونیورٹی آکسفورڈ کے سائنسدانوں نے تیار کیا ہے۔

آکسفورڈ یونیورٹی کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ آلے کی پروڈکشن 2021 کے اوائل میں شروع ہوجائے گی، آئندہ چھ ماہ میں منظور شدہ آلہ مارکیٹ میں دستیاب ہوگا۔

خیال رہے کہ کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر کل رات سے لندن میں ٹیئر ٹو لاک ڈاؤن نافذ ہوجائے گا جس کے تحت شہریوں پر خاص قسم کی پابندیاں لاگو ہوں گی اور خلاف ورزی کرنے پر قانونی کارروائی بھی ہوسکتی ہے۔

برطانوی دارالحکومت میں کل کیا ہونے جارہا ہے؟

برطانیہ نے وائرس پھیلاؤ روکنے کے لیے تھری ٹئیر سسٹم متعارف کرایا ہے، ایک لاکھ کی آبادی میں 100سے زائد مریضوں پر ٹیئرٹو لاک ڈاؤن کیا جاتا ہے۔ ٹئیر ٹو میں چھ سے زیادہ افراد اکٹھے نہیں ہو سکیں گے۔

پابندی کے تحت ریسٹورنٹس رات دس بجے بند دیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ چار ماہ بعد برطانیہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 100 سے زائد کرونا مریضوں کی اموات ہوئیں، ملک میں مجموعی اموات کی تعداد 43 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے۔

Comments

- Advertisement -