تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

نیا ٹائیٹینک جہاز تعمیر؟ دنیا حیران رہ گئی

بیجنگ: چین میں ٹائیٹینک جہاز کی طرز کا ایک انوکھا تھیم پارک تعمیر کیا جا رہا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چینی صوبے سیچوان میں ٹائٹینک کی نقل کا ایک تھیم پارک تعمیر ہورہا ہے، اس منصوبے کو ان سنک ایبل ٹائٹینک کا نام دیا گیا ہے جو اصلی جہاز جتنے حجم کا ہی ہوگا یعنی جہاز کی لمبائی 269.02 میٹرز جبکہ28.19 میٹر چوڑائی ہوگی۔

اس تھیم پارک میں وہ تمام آسائشات موجود ہوں گی جو ٹائٹینک میں تھیں جیسے بینکوئٹ ہالز، تھیٹرز، آبزرویشن ڈیکس اور ایک سوئمنگ پول وغیرہ جبکہ مہمان ٹائٹینک کی اس نقل میں رات گزار سکیں گے۔

— اے ایف پی فوٹو

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ نقل چی جیانگ نامی دریا میں ہمیشہ لنگرانداز رہے گا، اس منصوبے کا افتتاح کب ہوگا اس حوالے سے اب تک کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے، اس منصوعی ٹائٹینک پر 2016 سے کام جاری ہے۔

اے ایف پی فوٹو

اے ایف پی فوٹو

ان سنک ایبل ٹائٹینک اب اپنے اختتامی مراحل میں داخل ہوچکا ہے۔ اس جہاز کی تیاری میں تئیس ہزار ٹن اسٹیل کا استعمال ہوا ہے اور اس کی لاگت ایک ارب یوآن (23 ارب پاکستانی روپے سے زائد) ہوگی۔ خیال ہے کہ ٹائیٹینک کے نقل پر صرف چین نہیں بلکہ ایک آسٹریلیوی کمپنی بھی کام کررہی ہے۔

یاد رہے کہ 14 اپریل 1912 کو نصف شب سے کچھ قبل ٹائٹینک ایک برفانی تودے سے ٹکرا کر ڈوب گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -