جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

نئی تجارتی پالیسی کا اعلان، برآمدات کےحجم میں 40 فیصد اضافے کا ہدف مقرر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے نوماہ بعد نئی ٹریڈ پالیسی کا اعلان کردیا، آئندہ تین سال میں برآمدات میں اضافہ اور نئی منڈیاں تلاش کی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرتجارت خرم دستگیر نے آج اسلام آباد میں تین سالہ تجارتی پالیسی کا اعلان کیا۔

وزیر تجارت کا کہنا تھا کہ تجارتی پالیسی کے چاراہم نکات ہیں جس میں سب سے اہم برآمدات میں اضافہ کرناہے، دوہزاراٹھارہ تک برآمدات کےحجم میں چالیس فیصد اضافہ کیا جائےگا۔

خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک کی برآمدات کا حجم 24 ارب ڈالرسالانہ ہے جسے 2018 تک 34 ارب ڈالرتک لے جانے کا ہدف مقررکیا گیا ہے۔

وزیر تجارت نےنئی سرمایہ کاری پربیس فیصد اورجدید مشینری پرمارک اپ سپورٹ فراہم کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

پاکستانی مصنوعات دنیا بھرمیں متعارف کروانے کیلئے ایک سو پچیس نمائشیں منقعد کی جائیں گی، انھوں نے مزید کہا کہ علاقائی تجارت پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں