ہفتہ, اپریل 18, 2026
اشتہار

آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر احتجاج کی کال ! آج کون کون سے راستے بند ہوں گے؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ٹریفک پولیس ٹریفک نے آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر احتجاج کی کال پر شہریوں کے لئے ایڈوائزی جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس نے 6 مارچ 2026 کے لیے شہر کے مختلف حصوں، بالخصوص ریڈ زون اور ملحقہ علاقوں کے لیےٹریفک ایڈوائزی جاری کر دیا ہے۔

ترجمان ٹریفک پولیس نے کہا کہ شہریوں کی سہولت اور امن و امان کی صورتحال کے پیشِ نظر متبادل راستوں کا تعین کیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ریڈ زون کی طرف جانے والے تمام عمومی داخلی راستے بند رہیں گے۔ تاہم، ریڈ زون میں داخلے کے لیے مارگلہ روڈ اور ہوٹل کے قریب والے راستے کھلے رکھے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ کلثوم پلازہ سے چائنہ چوک کی جانب جانے والی سڑک ٹریفک کے لیے مکمل بند رہے گی۔ شہری متبادل کے طور پر جناح ایونیو استعمال کر سکتے ہیں۔

پولی کلینک سے لال کوارٹر چوک (لقمان حکیم روڈ) پر ٹریفک کے لیے ڈائیورشن رکھی گئی ہے۔ اس علاقے کے مسافروں کو صدر روڈ استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں : آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر احتجاج کی کال، ریڈ زون مکمل سیل کرنے کا فیصلہ

اسی طرح کلب روڈ سے آنے والی ٹریفک کو کشمیر چوک سے سری نگر ہائی وے کی جانب موڑا جائے گا، جہاں سے وہ سیونتھ ایونیو یا مارگلہ روڈ کا راستہ اختیار کر سکیں گے۔

ترجمان اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لیے سفر کے آغاز سے قبل ان متبادل راستوں کا انتخاب کریں اور ٹریفک اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں۔

مزید معلومات کے لیے شہری پکار 15، ٹریفک ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کریں۔ یا آئی ٹی پی ایف ایم 92.4 سنتے رہیں

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں