اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزری تیار کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے قرنطینہ پالیسی پر نظر ثانی کا فیصلہ کیا ہے۔ مسافروں کی سینٹرل قرنطینہ پالیسی بھی منسوخ کردی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ بیرون ملک سے پاکستان پہنچنے والے کورونا مثبت افراد کے لیے بھی نئی ہدایات تیار کی ہیں۔ اس ضمن میں وزارت خارجہ، داخلہ اور صحت کو آگاہ کردیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ذرایع کا یہ بھی کہنا ہے کہ چاروں صوبوں اور پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کو نئی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ بیرون ملک سے پہنچنےوالے کورونا مثبت مسافر گھر پر قرنطینہ کریں گے، ایسے مسافر گھر پر 10روزقرنطینہ کریں گے، جبکہ سرکاری قرنطینہ سینٹرز پر موجود مسافروں کو گھروں پر منتقل کیا جائے گا۔
بیرون ملک سے آئے مسافر کا ایئرپورٹ اور بارڈر ٹرمینل پر ریپڈ کوروناٹیسٹ ہوتا ہے۔ ہوم قرنطینہ پالیسی کا اطلاق فضائی اور زمینی سرحد سے داخل ہونے والوں پر ہوگا۔