تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

سعودی عرب آنے والے غیرملکی مسافروں کیلئے نیا سفری ہدایت نامہ جاری

ریاض: سعودی عرب آنے والے غیرملکی مسافروں کے لیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا گیا، مملکت میں داخلے کے لیے آن لائن پورٹل پر ڈیٹا اندراج کرانا لازمی ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب آنے والے مسافروں کا آن لائن پورٹل پر ڈیٹا اندراج ہوگا۔ سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی(گاکا) کا کہنا ہے کہ آن لائن پورٹل ڈیٹا کی ویکسی نیشن رجسٹریشن میں مکمل تفصیلات ہوں۔

No description available.

جنرل اتھارٹی برائےسول ایوی ایشن کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

سفری ہدایت نامہ میں کہا گیا ہے کہ ایئرلائنز کو مملکت آنے والے مسافروں کی ویب سائٹ پر رجسٹریشن کی تصدیق کرنا ہوگی۔ گاکا کے مطابق مسافروں کو دوران بورڈنگ تفصیلات ایئرلائن کو لازمی فراہم کرنا ہوں گی۔

مسافروں کو موبائل فون پر رجسٹریشن کا میسج دکھانا ہوگا، رجسٹریشن نمبر کے ساتھ پرنٹ سرٹیفکیٹ بھی دکھانا ہوگا، جبکہ ویب سائٹ کے ذریعے پاسپورٹ نمبر سے رجسٹریشن کی تصدیق بھی کرنی ہوگی۔

خیال رہے کہ 16جون سے نئے قوانین پر عمل درآمد لازمی قرار دی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں