منگل, دسمبر 10, 2024
اشتہار

سعودی عرب سے پاکستان آنے والے مسافروں کیلئے نیا سفری ہدایت نامہ جاری!

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے سعودی عرب سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا، کورونا مثبت مسافروں کو سفر کی اجازت نہیں ہوگی۔

پی آئی اے کی نئی ٹریول ایڈوائزی کے مطابق 5مئی سے سعودی عرب سے آنے والے مسافروں کے لیے کورونا ٹیسٹ لازم ہوگا، کورونا منفی والے مسافر ہی پاکستان کا سفر کرسکیں گے۔ کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ 72 گھنٹے سے زیادہ پرانانہ ناقابل قبول ہوگی۔ کورونا مثبت مسافروں کو سفر کرنے نہیں دیا جائے گا۔

قومی ایئرلائن نے 12سال سے کم عمر بچے اور معذور افراد کوروناٹیسٹ کی شرط سے مستثنیٰ قرار دے دیا گیا۔

- Advertisement -

ہدایت نامہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مسافر کو کورونا مثبت آنے پر اپنے خرچے پر قرنطینہ کرنا ہوگا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے کورونا کے پھیلاؤ کے پیش نظر پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے پی سی آرٹیسٹ کی شرط عائد کی اور مسافر کیلئے منفی رپورٹ لازمی قرار دیا ہے۔

کورونا کی تیسری لہر ، حکومت کی بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں کیلئے بڑی شرط

این سی او سی کا کہنا تھا کہ پاکستان آنے والی ایئرٹریفک میں80فیصد کمی کا فیصلہ کیا ہے، ایئر ٹریفک کو20فیصد تک محدود کیا جائے گا اور فضائی سفر محدود رکھنے کی پابندیاں 4 تا 20مئی نافذ العمل رہیں گی تاہم این سی اوسی 18مئی کو موجودہ پابندیوں کے پلان پر نظر ثانی کرے گا۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں