کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) نے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق نئے سفری ہدایت نامے میں سی اے اے کی 80 فیصد پروازوں پر مسافر لے کر پاکستان آنے کی پابندی برقرار رکھی گئی ہے۔
اَسی فیصد پروازوں پر مسافر لے کر آنے کی پابندی 15جون تک برقرار رہے گی۔
اس حوالے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے شعبے ٹرانسپورٹ نے نوٹم جاری کردیا۔ بیرون ملک سے مسافر لانے والی پروازیں 20فیصد تک محدود رہیں گی۔
سعودی عرب سے پاکستان آنے والے مسافروں کیلئے نیا سفری ہدایت نامہ جاری!
سفری ہدایت نامہ کے تحت 30فیصد اضافی پروازوں کو کارگو لے کر آنے کی اجازت دی گئی ہے۔
بیرون ملک مسافر لے جانے والی 50فیصد پروازوں کو اجازت میں 15 جون تک توسیع کردی گئی۔ خیال رہے کورونا کے پیش نظر مسافرں کی حفاظت کے لیے ہرممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔
مذکورہ بالا پابندیاں بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔