The news is by your side.

Advertisement

کورونا کی نئی قسم کویت پہنچ گئی

کویٹ سٹی: کویت میں کورونا وائرس کی نئی قسم کے دو کیسز سامنے آگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کویت وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر عبداللہ السند نے کہا ہے کہ برطانیہ سے آنے والی دو کویتی خواتین کا پی سی آر ٹیسٹ کیا گیا جس کی رپورٹ سے پتا چلا کہ دونوں خواتین کورونا وائرس کی نئی قسم میں مبتلا ہیں۔

ترجمان وزارت صحت نے کہا کہ کویت روانگی سے قبل دونوں خواتین کے پی سی آر ٹیسٹ کی رپورٹ منفی تھی، کویت پہنچنے پر پی سی آر ٹیسٹ لیا گیا تو دونوں خواتین میں کورونا کی نئی قسم کی تشخیص ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد حفاظتی تدابیر اختیار کرلی گئی ہیں اور وبائی تحقیقات کے تمام اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

ڈاکٹر عبداللہ السند نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ کورونا ایس او پیز پر عمل کریں، ناک اور منہ کو ڈھانپ کر رکھیں، ہاتھوں کو مسلسل جراثیم کش صابن سے دھوئیں، سماجی فاصلے کا خیال رکھیں۔

ترجمان وزارت صحت نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ضروری ہے کہ تقریبات کا انعقاد نہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسین کے حصول کے لیے شہری وقف شدہ ویب سائٹ پر اندراج کروانا شروع کردیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں