تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

متحدہ عرب امارات، نئی رہائشی پالیسی کی مںظوری،غیرملکی اہل خانہ کو بلا سکتے ہیں

دبئی: متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کابینہ کی منظوری کے بعد نئی رہائشی پالیسی کی منظوری دے دی جس کے بعداب  غیر ملکی طلبہ اپنے اہل خانہ کو امارات بلانے کے مجاز ہوں گے۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی کابینہ کی جانب سے دی جانے والی منظوری کو متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور دبئی کے وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے بھی منظور کرلیا۔

دبئی کے وزیراعظم نے کابینہ کی منظوری کے وقت کہا کہ ’خطے میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے متحدہ عرب امارات میں 77 سے زیادہ جامعات ہیں جن میں ہزاروں غیر ملکی طالب علم تعلیم حاصل کررہے ہیں‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ رہائشی پالیسی کی منظوری کے بعد اب غیر ملکی طالب علموں کو اپنے اہل خانہ کو ساتھ رکھنے کی اجازت ہوگی بشرطیکہ اُن کی آمدنی اتنی ہو کہ وہ خاندان کی کفالت کرسکیں۔

متحد عرب امارات کے نائب صدر نے اس کے ساتھ ہی نئی قرض پالیسی کی بھی منظوری دی جس سے مملکت میں مالی اور بینکاری کے شعبوں کو مدد فراہم کی جائے گی۔

علاوہ ازیں راشد المکتوم نے سیاحت کے مزید فروغ کے لیے امارات ٹورازم کونسل تشکیل دینے کا اعلان بھی کیا۔

Comments

- Advertisement -