تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

اومیکرون ویرینٹ کے خاتمے کی امید جاگ اٹھی

ادویہ ساز کمپنی فائزر کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کی ویکسین تیار کرنے کے قریب پہنچ گئی۔

فائزر کی انتظامی کمیٹی کے سربراہ البرٹ بورلا کا کہنا ہے کہ اومیکرون کے لیے نئی ویکسین تیار ہونے کو ہے، ممکنہ طور پر ویکسین مارچ تک تیار ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس ویکسین کی تیاری کے بعد میرا نہیں خیال کسی ویکسین کی چوتھی خوراک کی ضرورت پیش آئے گی، اومیکرون ویرینٹ کے لیے ویکسین تیاری کے مراحل میں ہے۔

البرٹ کا کہنا تھا کہ ہم اومیکرون اور دیگر اقسام کے مقابلے کے لیے زیادہ مؤثر ویکسین پر کام کررہے ہیں۔

دوسری جانب ایک اور ادویہ ساز کمپنی ماڈرنا کے منتظمِ اعلیٰ اسٹیفن بینسل نے بتایا کہ اس وقت لگائی جانے والی ویکسین کی اضافی خوراکیں 2022 تک اپنا اثر برقرار رکھ سکیں گی۔

ان کا خیال ہے کہ رواں سال کے اختتام کے بعد ویکسین کی ایک اور خوراک کی ضرورت پیش آئے گی۔ یاد رہے کہ ماڈرنا نے گزشتہ سال نومبر میں اومیکرون کے خلاف نئی ویکسین کے بجائے خاص ڈوز بنانے کا اعلان کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -