تازہ ترین

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

کویت میں شہریوں کے لیے نیا انتباہ!

کویت سٹی: کویت میں شعبہ صحت سے تعلق رکھنے والے ادارے نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ ماسک نہ پہننے پر فوری طور پر گرفتاری ہوگی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کویت میں کرونا کے خلاف احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جائے گا، فیس ماسک نہ پہننے، سماجی فاصلے کا خیال نہ رکھنے اور دیگر احتیاط کی دھجیاں اڑانے پر گرفتار کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق متعلقہ ادارے نے گرفتاری کا حکم جاری کردیا ہے، کویت میں کرونا سے متعلق خاص قانون کے تحت ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے کو تین ماہ جیل یا 5000 دینار کی سزا ہوسکتی ہے۔

یہ بھی کہا گیا ہے کہ کویت میں ماسک نہ پہننے کا فوری جرمانہ 50 سے 100 دینار کے تصفیہ آرڈر کے ذریعے نافذ کیا جاسکتا ہے لیکن اس میں وزرا کی کونسل منظوری لینا ہوگی۔

کویت: فیس ماسک نہ پہننے والوں کے لیے بری خبر

خیال رہے کہ 13 اکتوبر کو اس سلسلے میں کویتی کابینہ نے فتویٰ اور قانون سازی کی کمیٹی کو ایک مسودہ پیش کیا تھا جس میں تجویز دی گئی تھی کہ صحت کے سلسلے میں مقرر قواعد کی خلاف ورزی پر اور کرونا وبا کے پیش نظر ماسک نہ پہننے والوں پر فوری جرمانہ عائد کیا جائے۔

قانونی مسودے کی تجویز میں کہا گیا تھا کہ کرونا ایمرجنسی کے سلسلے میں فیس ماسک نہ پہننے والوں پر عائد کیا جانے والا فوری جرمانہ 50 سے 100 دینار کے درمیان ہوگا لیکن اب تک یہ مسودہ منظور نہیں ہوا ہے۔

Comments

- Advertisement -