پیر, اپریل 13, 2026
اشتہار

یکم دسمبر سے اسکول صبح کتنے بجے کھلیں گے؟ طلبا کے لئے اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: تعلیمی اداروں کے لیے نئے اوقات کار کا اعلان کردیا گیا، نیا شیڈول یکم دسمبر سے 31 جنوری تک فوری طور پر نافذ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق موسم سرما کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت کے تمام اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔

حکام نے ہدایت جاری کی ہے کہ نئے اوقات کار یکم دسمبر سے 31 جنوری تک فوری طور پر نافذ ہوں۔

Dollar And Other Currency Rates Today In Pakistan

نئے اوقات کار کے تحت سنگل شفٹ اسکول صبح 8:30 بجے سے دوپہر 2:00 بجے تک کھلیں گے جبکہ جمعہ کو سنگل شفٹ اسکول صبح 8:30 بجے سے 1:15 بجے تک کھلے رہیں گے۔

ڈبل شفٹ اسکول صبح کی شفٹ صبح 8:15 بجے سے 1:15 بجے تک ہو گی، جبکہ ایوننگ شفٹ 1:15 بجے سے شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔

تمام اسکولوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ نئے اوقات کار کے مطابق انتظامات یقینی بنائیں تاکہ طلبا و اساتذہ کو سہولت فراہم کی جا سکے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں