اسلام آباد : شہریوں کی سہولت کے لیے گاڑیوں اور موٹر سائیکل پر ایم ٹیگ لگوانے کے نئے اوقات کار کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں گاڑیوں اورموٹرسائیکلز پر ایم ٹیگ لگانے والے شہریوں کیلئے ڈی جی ایکسائز نے سینٹرز کے اوقات کار تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
اب شہریوں کو 26 نمبر اور پھل گراں ٹول پلازے پر 24 گھنٹے ایم ٹیگ لگوان ےکی سہولت میسر ہوگی۔
شہری صبح 9 بجے سے رات 9 بجے تک ایم ٹیگ لگوانے کی سہولت حاصل کرسکیں گے جبکہ ایف نائن پارک اور پولیس چیک پوسٹ جی 14 میں بھی ایم ٹیگ لگوایا جا سکے گا۔
اس کے علاوہ گلبرگ گرین، فیض آباد اور ملپور میں سہولت صبح 9 سے شام 5 بجےتک میسر ہوگی جبکہ گندم گودام نزد تھانہ سبزی منڈی،دامن کوہ،مری روڈ پر بھی سینٹر کھلے رہیں گےْ
راوت ٹی کراس صبح 9 سے رات 9 بجے تک نئےاوقات کار پر عمل درآمد ہوگا جبکہ نائنتھ ایونیو،مارگلہ ایونیو،ایکسائزآفس صبح 9 سے شام 5 بجے تک سہولت میسر ہوگی۔
ڈی جی ایکسائز کا کہنا تھا کہ فیصلہ رمضان المبارک کے دوران شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے کیا گیا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


