تازہ ترین

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

خوش آمدید2022! پاکستانی تاریخ کی سب سے بڑی آتشبازی

الوداع 2021۔۔۔۔خوش آمدید2022! پاکستان میں نئے سال کا آغاز اس امید کے ساتھ منایا جا رہا ہے ‏کہ آنے والا برس خوشیوں کا باعث بنے گا۔

نئے سال کو خوش آمدید کہنے کے لیے ملک بھر میں خصوصی تقاریب منعقد کی گئی ہیں۔ نئے سال کو خوش آمدید کہنے کے لیے اےآر وائی لاگونا ڈی ایچ اےسٹی کراچی میں پاکستان کی ‏سب سے بڑی آتشبازی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے۔

سال نو کو خوش آمدید کہنے کیلئےکراچی کےساحل پر بڑی تقریب منعقد کی گئی ۔ نیوایئر تقریب ‏کےپی ٹی کی جانب سےچائنہ پورٹ پرمنعقدکی گئی جس میں شہریوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ ‏نارتھ کراچی فائیو اسٹار چورنگی پرآتش بازی کامظاہرہ کیا گیا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، کراچی، پشاور، کوئٹہ سمیت چھوٹےبڑے شہروں میں سال نو کا ‏بھرپور جشن منایا جا رہا ہے۔جگہ جگہ آتشبازی کی جارہی ہے اور من چلوں کا ہلہ گلہ جاری ہے۔

شہریوں کی ایک دوسرے کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے اور ساتھ ہی نیک تمناؤں کا اظہار کیا ‏جارہا ہے۔

سال نو کی آمد پر مری میں عوام کا سمندر امڈ آیا۔ رش کےباعث ٹریفک کی روانی متاثر ہے کراچی ‏میں سی ویو اورملحقہ علاقےنوگو ایریا قرار دیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے صرف فیملیز کو ساحل پر ‏جشن منانےکی اجازت ہے۔

ملک کے دوسرے بڑے شہر لاہور میں نئےسال کےم وقع پر تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس میں ‏عوام کا جوش وخروش دیدنی تھا۔ نئےسال کی خوشی منانےبڑی تعدادمیں شہری سڑکوں پر آگئے ‏مختلف شاہراہوں پر رش کی وجہ سےٹریفک جام ہو گیا۔ لبرٹی مارکیٹ میں شہریوں کی بڑی تعداد ‏موجود تھے اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے جارہے تھے۔

نیوزی لینڈ کا شہر آکلینڈ دنیا کا وہ پہلا بڑا شہر ہے، جہاں نئے سال 2022 کو خوش آمدید اور ماضی ‏کا قصہ بن جانے والے سال 2021 کو الوداع کیا گیا۔

نئے سال کو مسکراہٹوں اور امیدوں سے خوش آمدید کہنے کے لیے ہزاروں شہری آکلینڈ کے معروف ‏اسکائی ٹاور پر جمع ہوئے جہاں سال کا آغاز ہوتے ہی آسمان کو چھونے والی آتشبازی کا مظاہرہ کیا ‏گیا۔

سال 2022 کو خوش آمدید کہنے کا منظر ہزاروں لوگوں نے دیکھا، نئے سال کو خوش آمدید کہنے ‏کے لیے آکلینڈ میں دنیا کے دیگر ممالک سے بھی لوگ آتے ہیں۔

نیوزی لینڈ میں نئے سال کا آغاز ہونے کے ساتھ ساتھ بحرالکاحل کے اوقیانوسی خطے کے جزائر ‏میں بھی نئے سال کا آغاز ہوا، اس خطے میں سب سے پہلے سال کا اختتام اور نئے سال کا آغاز ہوتا ‏ہے۔

Comments

- Advertisement -