تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

اسکاٹ لینڈ کو بڑا دھچکا!

ایڈن برگ: اسکاٹ لینڈ میں دنیا کی مشہور زمانہ نیو ایئر پارٹی اومیکرون ویرینٹ کے باعث منسوخ کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق دارالحکومت ایڈن برگ میں ہر نئے سال پر منعقد ہونے والی پارٹی اس مرتبہ نہیں ہوگی، دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والی کورونا کی نئی قسم کے پیش نظر پارٹی منسوخ کی گئی ہے۔

ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ دنیا بھر سے ہزاروں سیاح ایڈن برگ میں ہونے والی ’ہوگمانے‘ نیو ایئر پارٹی میں شرکت کرتے ہیں جس میں ایڈن برگ محل کے اوپر آتش بازی کا مظاہرہ اور کنسرٹ ہوتا ہے۔

2021 کے بعد اب 2022 کے آغاز پر بھی یہ پارٹی نہیں ہوگی۔ برطانیہ اور سکاٹ لینڈ میں کورونا کیسز میں اضافہ ہوا ہے جس کے باعث یہ اقدام اٹھایا گیا۔

اسکاٹ لینڈ کی فرسٹ منسٹر نکولا سٹیورجین کا کہنا ہے کہ اومیکرون کے پھیلاؤ کو روکنے کےلیے اسپورٹس ایونٹس میں تماشائیوں کی تعداد بھی محدود کی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اسپورٹس ایونٹس انڈور کروائے جائیں گے۔ ویلز کے وزیر معیشت نے کہا کہ تماشائیوں کے لیے مختص کیے گئے تقریباً 40 لاکھ ڈالرز کے فنڈ سے نقصان اٹھانے والوں کلبز کی مدد کی جائے گی۔

دوسری جانب یورپی ملک جرمنی نے بھی کہا ہے کہ نئے سال کی پارٹیز کو رات 10 بجے ختم کر دیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -