The news is by your side.

Advertisement

کوئلہ کافی بعد پیش ہے چارکول کافی

آپ نے اب تک چارکول کو خوبصورتی کےلیے یا خوبصورت کرنے والی اشیاء میں استعمال ہوتے سنا ہوگا؟ لیکن کیا آپ نے کبھی چارکول سے بنی کافی چکھی ہے؟

امریکا کے شہر نیویارک میں مقبول اس انوکھی کافی چار کول سے تیار کی جاتی ہے۔ حیران کن بات یہ ہے کہ اس کافی میں ایکٹیویٹد چارکول شامل نہیں کیا جاتا بلکہ ناریل کے چھلکے کی راکھ کو کافی میں شامل کیا جاتا ہے جو اسے کالا رنگ دیتی ہے۔

نیویارک سٹی کے ’راؤنڈ کے‘ کیفے میں آپ کو ایسی بلیک کافی ملے گی جو کہ اپنے نام کی طرح دکھنے میں بالکل گہرے کالے رنگ کی ہوتی ہے۔

کیفے کے مالک اوکیون بیون کا ماننا ہے کہ کافی کو بالکل اس کے نام کی طرح بنایا جائے اور انہوں نے ایک ایسی کافی تیار کی جس نے مقبولیت کے جھنڈے گھاڑ دئیے۔

اسے پینے کے شوقین افراد جب کیفے میں یہ کافی پہلی مرتبہ دیکھتے ہیں تو حیرات میں مبتلا ہوجاتے ہیں لیکن کافی پیتے ہیں تو ذائقے سے بہت لطف اندوز ہوتے ہیں کیونکہ یہ دیگر کافی سے بہت منفرد ذائقہ ہے۔

کوئلہ چائے کے بعد اب پیش ہے کوئلہ کافی

اس کافی کو بنانے کے لیے اس میں 90 فیصد ڈچ کاکاؤ، اسپریسوشاٹ، ناریل کی راکھ، بادام کا دودھ اور معمولی برف ملائی جاتی ہے۔

نیویارک شہر میں یہ کیفے اپنی منفرد کافی کی وجہ سے بے حد مقبول ہے اور یہاں کی میٹ بلیک کافی کے ایک کپ کی قیمت 6 ڈالرہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں