تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈونلڈ ٹرمپ اوراہل خانہ کی سیکورٹی پرکروڑوں ڈالرکےاخراجات

نیویارک : ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے اہل خانہ کی سیکورٹی پر کروڑوں ڈالر کےاخراجات پرنیو یارک اور پام بیچ کاؤنٹی نے اضافی فنڈزکا مطالبہ کر دیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کےکمشنر جیمز اونیل نےکانگریشنل ممبر کو ایک خط میں کہاہےکہ امریکی صدر ان کے اہل خانہ اور نیویارکرز کی حفاظت کےلیے انہیں مزید وسائل اور اہلکار وں کی ضرورت ہے۔

نیویارک کےمیئر بل دی بلاسیو نے بھی کہا ہے کہ ایسا کبھی نہیں ہوا کہ امریکی صدر متواترنیو یارک آئیں لیکن اب ایسا ہےاور ٹرمپ ٹاور اور ملحقہ علاقوں کی سیکورٹی پر اضافی چوبیس ملین ڈالرز کےاخراجات آرہے ہیں۔

دوسری جانب پام بیچ کاؤنٹی جہاں ڈونلڈ ٹرمپ تقریباََہر ہفتے چھٹی منانے جاتے ہیں کے افسران کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ جب بھی یہاں آتے ہیں تو روزانہ سیکورٹی پر اضافی 60ہزار ڈالرز خرچ ہوتے ہیں جو مسٹر ٹرمپ یا فیڈرل اداروں کو ادا کرنا ہوں گےتاہم ابھی یہ اخراجات امریکی ٹیکس پیئرز اٹھا رہے ہیں۔


مزید پڑھیں:ٹرمپ کی حفاظت پر روزانہ ایک ملین ڈالرز کے اخراجات


خیال رہےکہ ماضی پر نظر ڈالی جائے تو ڈونلڈ ٹرمپ نے 2011 میں سابق امریکی صدر براک اوباما کی شاہ خرچیوں پر تنقید کرتےہوئےکہاتھا کہ ہوائی کے دورے پر امریکی ٹیکس ادا کرنے والوں پر چار ملین ڈالرز کا بوجھ ڈالا گیا۔

یاد رہےکہ ڈونلڈ ٹرمپ نےاپنی صدارتی مہم کے دوران کہا تھا کہ اگر وہ صدر منتخب ہوئے تو وائٹ ہاؤس سے کہیں نہیں جائیں گے کیونکہ وہاں بہت کام کرنا پڑتا ہے تاہم اب صورت حال مختلف ہے۔

واضح رہےکہ ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے اہل خانہ کی سیکورٹی پر کروڑوں ڈالرزکے اخراجات آرہے ہیں جبکہ صرف نیو یارک کے ٹرمپ ٹاور کو محفوظ بنانے کےلیے ایک لاکھ چھیالیس ہزار ڈالرز کےیومیہ اخراجات امریکی ٹیکس پیئرز کو برداشت کرنا پڑ رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -