تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

کرونا وائرس: امریکی ریاست میں ایمرجنسی نافذ

نیویارک: امریکی ریاست میں کرونا وائرس نے پنجھے گاڑھ لیے جس کی وجہ سے حکومت نے ریاست میں ایمرجنسی نافذ کردی۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق نیویارک کے گورنر اینڈریو کومو نے کرونا وائرس پھیلنے کی وجہ سے ہنگامی حالات نافذ کرنے کا اعلان کیا۔

البانے  میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیویارک کے گورنر کا کہنا تھا کہ کرونا کے 22 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد نیویارک میں مریضوں کی تعداد 76 تک پہنچ گئی۔

مزید پڑھیں: دنیا بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعدادایک لاکھ سے تجاوز کرگئی

اُن کا کہنا تھا کہ ویسٹچیسٹر سے تعلق رکھنے والے 57 ایسے لوگ ہیں جن کے ٹیسٹ کیے گئے اور ابھی رپورٹ آنا باقی ہیں، اگر یہ بھی مثبت آجاتی ہیں تو ہمارے لیے بہت مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔

گورنر کا کہنا تھا مجھے خدشہ ہے وائرس سے اور بھی مزید لوگ متاثر ہوں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ہفتے کے روز نیویارک سٹی سے 11 کیسز رپورٹ ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیاگیا۔

اینڈریو کا کہنا تھا کہ ’ہمارے پاس ٹیسٹ کرنے کے لیے کوئی اچھا نظام موجود نہیں ہے، ہم نے نیویارک کمشن کو 100 سے زائد ٹیسٹ بھیجے ہیں، جتنے زیادہ ہوسکے شہریوں کو ٹیسٹ کروانا چاہیے تاکہ ہمیں اُن کی بیماری کی نوعیت کا معلوم ہوسکے‘۔

یہ بھی پڑھیں: کرونا وائرس: امریکا میں ہلاکتوں کی تعداد 17 ہوگئی

قبل ازیں امریکی صدر نے کرونا وائرس سے عوام کو بچانے کے لیے 8.3 بلین ڈالر کے بل پر دستخط کیے جس کے بعد امریکا جدید مشینری خریدے گا اور ویکسین کی تیاری پر بھی کام شروع کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -