تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

ویکسین لگائیں ، انعام پائیں ! مہم کا آغاز

نیویارک : امریکا کی مختلف ریاستوں میں کورونا  ویکسین لگوانے والوں کیلئے لاٹری مہم کا آغاز کردیا گیا ہے ، مہم میں ویکسینیشن کروانے والے  5 ملین ڈالر تک کی لاٹری جیت سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کورونا پر قابو پانے کے لیے ویکسینیشن مہم کو تیز کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور لوگوں میں ویکسین سے متعلق آگاہی کے لیے مختلف مہم بھی سامنے آ رہی ہیں۔

امریکا کی مختلف ریاستوں میں ویکسین لگانے کیلئے لاٹری مہم شروع کردی گئی ہے ، لوگوں کو ویکسینیشن کی جانب متوجہ کرنے کیلئے اوہائیو ، میری لینڈ اور نیویارک میں لاٹری کا اعلان کیا گیا، ویکسینیشن کروانے والے والے 5 ملین ڈالر تک کی لاٹری جیت سکتے ہیں۔

اوہائیو میں ویکسینیشن کرانے پر ایک ملین ڈالر اور میری لینڈ میں ویکسینیشن کرانے پر 2 ملین ڈالر جیت سکیں گے جبکہ نیویارک کے گورنر نے 5 ملین ڈالر کی لاٹری کا اعلان کیا ہے۔

خیال رہے دنیا کئی ممالک میں شہریوں کو مختلف مراعات کے ذریعے ویکسین لگوانے پر آمادہ کیا جارہا ہے ، کئی امریکی کمپنیوں نے ویکسین لگوانے والوں کو تنخواہ کے ہمراہ 500 ڈالر بونس دینے کا اعلان کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -