ہفتہ, جولائی 11, 2026
اشتہار

نیویارک میئر کا الیکشن ! بارک اوباما کی ظہران ممدانی کو حمایت کی یقین دہانی

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: سابق امریکی صدر بارک اوباما نے نیویارک کی میئر شپ کے ڈیمو کریٹک امیدوار ظہران ممدانی کو بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

سابق امریکی صدر بارک اوباما نے نیویارک کی میئر شپ کے ڈیموکریٹک امیدوار ظہران ممدانی سے ٹیلیفونک گفتگو کی، جس میں انہوں نے کہا کہ اگر ممدانی نیویارک کے میئر منتخب ہوئے تو وہ اُن کا ہر ممکن ساتھ دیں گے۔

ٹیلیفونک گفتگو کے دوران ظہران ممدانی نے سابق صدر اوباما کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اصل اہمیت اس بات کی ہے کہ شہر میں ایک نئی نوعیت کی سیاسی فضا پیدا کی جائے جو عوامی مسائل کے حل پر مرکوز ہو۔

واضح رہے کہ نیویارک کے میئر کا الیکشن کل 4 نومبر کو منعقد ہو گا، جس میں ظہران ممدانی کا مقابلہ سابق گورنر اینڈریو کومو اور ری پبلکن امیدوار ریٹس سلوا سے ہوگا۔

ڈیموکریٹک امیدوار ظہران ممدانی حالیہ دنوں میں شہر بھر میں عوامی جلسوں اور مذہبی اجتماعات سے خطاب کر رہے ہیں، جہاں انہیں مختلف طبقوں کی جانب سے بھرپور حمایت مل رہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں