منگل, مئی 19, 2026
اشتہار

نیویارک میں شدید برفباری، معمولات زندگی مفلوج

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: امریکا میں شدید برفباری سے معمول زندگی بری طرح متاثر ہوگئے، مقامی حکومت نے برف کے طوفان کے باعث انتظامیہ ایمرجنسی نافذ کر تے ہوئے اقدامات شروع کردیے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست نیویارک گزشتہ دو روز سے شدید برفباری کی لپیٹ میں ہے، ٹائم اسکوائر پر برفانی طوفان کے باعث سیکڑوں گاڑیاں پھنس گئیں اور شہری مفلوج ہوکر رہ گئے۔

انتظامیہ نے ہنگامی اقدمات کرتے ہوئے ہیوی مشینری طلب کرلی اور سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام شروع کردیا ہے، محکمہ موسمیات سے جاری اعلامیے کے مطابق برفباری کا سلسلہ مزید کچھ روز جاری رہے گا۔

new-york-3

محکمہ موسمیات کے مطابق نیویارک کی سڑکوں پر ایک فٹ سے زائد برف جمع ہے جس کی وجہ سے پچاس میل فی گھنٹہ کی رفتار سے طوفانی ہوائیں چل رہی ہیں جس کے باعث موسم مزید سرد ہوگا۔

new-york1

انتظامیہ کے مطابق برفباری کے باعث دس لاکھ طالب علم اسکول جانے سے قاصر ہیں، شہریوں کو ہدایت جاری کیں ہیں کہ وہ بلا جواز گھروں سے باہر نہیں نکلیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں