تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

امریکی اخبار نے بھارت میں کرونا مریضوں سے متعلق سنسنی خیز انکشاف کر دیا

نئی دہلی: امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت میں کرونا وائرس انفیکشن میں مبتلا مریض فٹ پاتھوں، اسپتالوں کی راہداریوں اور ایمبولینسز میں مرنے لگے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے بھارت کی بدترین صورت حال پر آرٹیکل میں بھارت کے بد نما چہرے سے نقاب ہٹا دیا ہے، آرٹیکل میں کہا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن کے باوجود بھارت کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے میں ناکام رہا۔

اخبار کے مطابق مودی اپنے آپ میں بے خود رہا ہے، تاہم کو وِڈ 19 سے متعلق جھوٹوں کی قلعی کھل گئی ہے، ایک طرف نیپال، لداخ پر بھارت کی پٹائی ہوئی، دوسری جانب کو وِڈ میں بھارت کی ہرزہ سرائی ہو رہی ہے، بھارت کا ہیلتھ کئیر سسٹم ہی کرونا کے دباؤ میں چوک کر گیا ہے، بھارت کی معیشت بھی منھ کے بل تیزی سے گر رہی ہے، 100 ملین افراد بے روزگار ہو چکے ہیں۔

بھارت شیلٹر ہوم میں کم عمر 57 لڑکیاں کرونا کی شکار

اخبار نے لکھا ہے کہ مریض دُہائی دے رہے ہیں، لیکن ان کی شنوائی نہیں ہو رہی، اسپتالوں نے ’نو لفٹ‘ کی روش اپنا لی ہے، لوگ فٹ پاتھوں، اسپتالوں کی راہداریوں اور ایمبولینسز میں مرنے لگے ہیں۔ واضح رہے کہ بھارت میں کرونا وائرس سے اموات 14 ہزار سے زائد ہوگئی ہیں جب کہ کرونا کیسز 4 لاکھ 40 ہزار سے بھی بڑھ گئے۔

ادھر غیر ملکی سفارت خانوں نے بھی بھارت کے اسپتالوں کا پردہ چاک کر دیا ہے، اس سلسلے میں ایک غیر ملکی سفارت خانے نے بھارتی حکومت کو وارننگ دے دی ہے کہ نہ صرف کرونا بلکہ دیگر مریضوں کو بھی اسپتالوں میں داخلہ ملنا ناگزیر ہے۔

نیویارک ٹائمز نے نیلم کماری کی موت کے حوالے سے بھی انکشافات کر دیے ہیں، اخبار نے لکھا کہ 15 گھنٹوں میں 8 اسپتالوں نے نیلم کماری کو داخلہ دینے سے انکار کر دیا تھا، ڈاکٹرز نیلم کماری کی مدد ہی نہیں کرنا چاہتے تھے، نیلم کماری کا شوہر اپنی حاملہ بیوی کو لیے 15 گھنٹے تک دربدر پھرتا رہا اور نیلم کماری اور اُس کے ہونے والے بچے نے زندگی کی بازی ہار دی۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ اسپتال انتظامیہ اور عملے کی غفلت اس کی موت کی وجہ بنی۔ اخبار نے یہ بھی لکھا کہ نیلم کماری تنہا نہیں مری، ایسی بہت سی خواتین حیدر آباد اور کشمیر میں مر رہی ہیں، نیلم کماری کا ایک بچہ ڈاکٹر بننا چاہتا ہے تاکہ وہ مرنے والوں کو واپس لا سکے۔

Comments

- Advertisement -