تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

45 منزلہ جیل بنانے کا اعلان

واشنگٹن : امریکی حکام نے جرائم کی شرح میں کمی کرنے کےلیے نیویارک میں 45 منزلہ جیل تعمیر کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکا جہاں اپنے بلند و بالا عمارتوں کے باعث مشہور ہے وہیں امریکی شہر نیویارک میں ایسی جیل تعمیر کی جارہی ہے جو تعمیر کے بعد امریکا کی پہچان بن جائے گی، کیونکہ نیویارک کے حکام نے شہر میں دنیا کی بلند ترین جیل تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ نیویارک شہر میں تعمیر کی جانے والی اس جیل میں 45 منزلیں ہوگی، جہاں مختلف جیلوں میں رکھے گئے قیدی منتقل کیے جائیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ جیل اپنی تعمیر سے لے کر سکیورٹی انتظامات تک ہر چیز کے اعتبار سے ٹیکنالوجی کا شاہکار ہوگی۔

امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اس جیل کو اتنا مضبوط بنایا جائے گا کہ شدید دھماکے اور زلزلے میں بھی صحیح سالم رہ سکے، یہ امکان بھی ہے کہ اس میں قیدیوں کو اپنے دور دراز عزیزوں سے بذریعہ انٹرنیٹ رابطے کی محدود سہولت بھی دی جائے گی لیکن اس دوران بھی سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا۔

فی الحال نیویارک کے قریب ایک جزیرے پر ’رائکرز آئی لینڈ کمپلیکس‘ نامی جیل قائم ہے جس کا رقبہ 43 ایکڑ ہے جہاں اس وقت 11 مختلف جیلوں سے لائے گئے 7000 قیدی رکھے گئے ہیں تاہم اب اس جیل کو ختم کرکے اس کی جگہ مرکزی نیویارک سٹی میں 45 منزلہ جیل بنانے کا منصوبہ پیش کیا گیا ہے۔

امریکی حکام کا کہنا تھا کہ ریاست نیویارک کے مزید تین شہروں میں بھی اسی طرح کی فلک بوس جیلیں بنانے کی تجویز پر غور کیا جارہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ امریکا میں انسانی اور سماجی حقوق کے علمبردار حلقوں کی جانب سے کڑی تنقید کا سامنا ہے جن کا کہنا ہے کہ ایک کھلی جگہ میں قیدیوں کے پاس چلنے پھرنے کے بہتر مواقع ہوتے ہیں جس کی وجہ سے بڑھتی عمر کے ساتھ ساتھ ان کی صحت زیادہ متاثر نہیں ہوتی۔

اس کے برعکس، چھوٹی جگہ پر بلند و بالا عمارت میں قید کیے جانے پر ان کا چلنا پھرنا محدود ہوجاتا ہے جس سے ان کی صحت پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

کچھ افراد کا کہنا ہے کہ شہر کے اندر بلند و بالا قید خانے کی عمارت نہیں بننی چاہیے، خواہ وہ کتنی ہی جدید ٹیکنالوجی سے کیوں نہ آراستہ ہو۔

امریکی میڈیا کے مطابق تنقید کے جواب میں نیویارک کے میئر نے اعلان کیا، جس میں ان کا کہنا تھا کہ اس پروجیکٹ کا اصل مقصد جرائم میں کمی لانا ہے تاکہ کم سے کم لوگوں کو جیل میں ڈالنا پڑے۔

نیویارک حکام کا کہنا ہے کہ ان جیلوں میں مجرموں کی ذہنی تربیت اور نفسیاتی بحالی کے خصوصی پروگرام جاری رکھے جائیں گے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق نیویارک کے حکام نے ان عمارتوں کی اونچائی کم کرکے 29 منزلہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ یہ عمارتیں 2026 تک مکمل ہوجانے کی امید ہے۔

Comments

- Advertisement -