ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

ہملٹن ٹیسٹ: نیوزی لینڈ 271 رنز بناکر آؤٹ

اشتہار

حیرت انگیز

ہملٹن: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگزمیں میزبان ٹیم 271رنزبناکر آؤٹ ہوگئی۔

تفصیلات کےمطابق ہملٹن ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز نیوزی لینڈ نے 77 رنز پر 2 کھلاڑی آؤٹ سے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا۔

پاکستان کے خلاف 119 کے مجموعی اسکور پر نیوزی لینڈ کے 5 بلے باز پویلین لوٹ گئے،روس ٹیلر 37، ہینری نکولس 13 اور ڈی گرینڈہوم 37 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے بی جے واٹلنگ 39 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے جبکہ جیت راول 55 نز بنا کر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے سہیل خان نے 4 وکٹیں لیں جبکہ عمران خان نے 3 اور محمد عامر نے 2 وکٹیں حاصل کیں،وہاب ریاض نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

مزید پڑھیں: ہملٹن ٹیسٹ:نیوزی لینڈ نے2وکٹوں پر77رنز بنالیے

یاد رہے کہ گزشتہ روز پہلے دن کا کھیل ہملٹن میں مسلسل بارش کے باعث 21 اوورز کے بعد منسوخ کردیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ اگر ہملٹن ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی تو وہ یہ ان 31 سال بعدمیزبان ٹیم کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں فتح ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں