The news is by your side.

مایہ ناز آل راؤنڈر کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

آکلینڈ: نیوزی لینڈ کے مایہ ناز آل راؤنڈر کولن ڈی گرینڈ ہوم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق چھتیس سالہ آل راؤنڈر نے یہ فیصلہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ سے طویل ملاقات کے بعد کیا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے حال ہی میں کولن ڈی گرینڈ ہوم کو سینٹرل کنٹریکٹ سے ریلیز کیا تھا۔

ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کیوی کرکٹر کا کہنا تھا کہ میں اعتراف کرتا ہوں کہ میں اب کرکٹ کے لئے فٹ نہیں رہا، انجریز اور خاندانی ذمے داریوں کا بوجھ ہے، اس لئے سوچ بچار کے بعد بڑا فیصلہ کیا،ڈومیسٹک کرکٹ کے لیے میری خدمات دستیاب رہیں گی۔

New Zealand all rounder Colin de Grandhomme retires from international  cricket | This strong all-rounder said goodbye to the New Zealand team  before the T20 World Cup - Breaking News Alerts

گرینڈ ہوم نے نیوزی لینڈ کی جانب سے آخری میچ رواں سال جون میں کھیلا تھا، اپنے کرکٹ کیریئر میں انہوں نے نیوزی لینڈ کی جانب سے 115 انٹرنیشنل میچز کھیلے۔ جن میں 29 ٹیسٹ، 45 ایک روزہ میچز اور 41 ٹی ٹوئنٹی میچز شامل ہیں۔

اس دوران انہوں نے 118 اننگز میں 2679 رنز بنائے، جن میں دو سنچریاں اور 15 نصف سنچریاں شامل ہیں، بولنگ کے شعبے میں گرینڈ ہوم نے 91 وکٹیں حاصل کیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں