تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

نیوزی لینڈ نے بھارت کو شکست دے کر ٹیسٹ چیمپئن شپ جیت لی

ساؤتھمپٹن: نیوزی لینڈ نے بھارت کو دلچسپ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں سے شکست دے کر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جیت لی، کائل جیمی سن میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

تفصیلات کے مطابق ساؤتھمپٹن میں کھیلے جانے والے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میچ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کی جانب سے دیا جانے والا 139 رنز کا ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

کین ولیم سن نے 52 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، روس ٹیلر 47 رنز بنا کر نمایاں رہے، دوسری اننگز میں ٹام لیتھم 9 رنز بناسکے جبکہ دیون کانوے 19 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔

بھارت کی جانب سے روی چندر ایشون نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

بھارتی ٹیم دوسری اننگز میں 170 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی اور کیوی ٹیم کو جیت کے لیے 139 رنز کا ہدف دیا تھا۔

کیوی فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، ٹرینٹ بولٹ نے دو اور کائل جیمی سن نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

رشبھ پانت 41 اور روہت شرما 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، کپتان ویرات کوہلی 13 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

شبھمن گل 8 رنز بناسکے، چیتیسور پجارا 15 رنز بنائے، اجنکیا رہانے 15، رویندر جڈیجا 16 اور ایشون 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

محمد شامی 13 اور جسپریت بمرا بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگزمیں 249 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی، ڈیون کانوے 54 اور کپتان ولیم سن 49 رنز کے ساتھ نمایاں رہے تھے۔

بھارتی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 217 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی، ویرات کوہلی 44 رنز بنائے تھے، کائل جیمی سن نے 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

Comments

- Advertisement -