جمعرات, فروری 12, 2026
اشتہار

نیوزی لینڈ میں ہیلی کاپٹرحادثہ، پائلٹ سمیت 7 افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

ولنگٹن: نیوزی لینڈ کی برف پوش پہاڑیوں سے ٹکرا کر ہیلی کاپٹر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ سمیت 7 سیاح ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیوزی کے سیاحتی مقام فاکس گلیشئر میں خراب موسم کے باعث غیرملکی سیاحوں کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ سمیت 7 سیاح ہلاک ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے مقام پر ریسکیو اور پیرامیڈیکس کی ٹیمیں پہنچیں تاہم ہیلی کاپٹر کے ملبے کی جگہ کوئی زندہ حالت میں نہیں ملا جب کہ خراب موسم کے باعث لاشیں منتقل کرنے میں وقت لگے گا۔

دوسری جانب حکام کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر خراب موسم کے باعث حادثے کا شکار ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاح ہیلی کاپٹر میں جس وقت روانہ ہوئے اس وقت فاکس گلیشئر پربارش ہورہی تھی۔

نیدر لینڈ کے حکام نے پائلٹ اور 6 غیرملکی سیاحوں کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے تاہم جاں بحق ہونے والے افراد میں دو آسٹریلوی اور چاربرطانوی باشندے شامل ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں